کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیلیں، اپیلٹ ٹربیونلز نے کام شروع کر دیا
لاہور + اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابی حلقوں میں کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کیخلاف اپیلوں کی سماعت کیلئے الیکشن ٹربیونلز فعال ہو گئے ہیں۔ پنجاب میں لاہور ہائیکورٹ کے ججوں پر مشتمل آٹھ الیکشن ٹربیونلز تشکیل دئیے گئے ہیں جن میں امیدوار سے 22 جون تک اپیلیں دائر کر سکیں گے۔ لاہور میں جسٹس طارق سلیم کی سربراہی میں ٹربیونل نے جمعیت علماءاسلام (ف) کے امیدوار فیض محمود کی کی انتخابی اپیل مسترد کر دی ہے اور ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے پیپلزپارٹی کے این اے 127 سے امیدوار شاہ زید کی اپیل پر سماعت کی جس میں دوہری شہریت کی بنیاد کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا۔ ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹربیونل نے اپیل مسترد کر دی۔ اسلام آباد میں اپیلٹ ٹربیونل کے جج اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کو مقرر کر دیا۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اعجاز سواتی کو اپیلٹ ٹربیونل کے ججز مقرر کر دیا۔
ٹربیونل