الیکشن کمشن میں انتظامی بحران‘ درجنوں اہم عہدے خالی‘ انتخابی عمل متاثر ہونے کا خدشہ
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) عام انتخابات سے قبل الیکشن کمشن بڑے انتظامی بحران کا شکار ہوگیا، انتہائی اہم ترین ایڈیشنل سیکرٹریز ایڈمن، الیکشنز، ٹریننگ، ریسرچ کے عہدے خالی ہوگئے۔ تین ڈائریکٹر جنرلز، تین ایڈیشنل ڈائریکڑ جنرلز، تین ڈائیریکٹرز، 7 ریجنل الیکشن کمشنرز کے عہدے بھی خالی ہیں، گریڈ 18 سے 21 کی درجنوں پوسٹیں خالی ہیں، دو صوبائی الیکشن کمشنرز سمیت کئی اہم عہدے قائم مقام افسران سے الیکشن کمشن کام چلایا جا رہا ہے، ڈاکٹر اختر نذیر کے چیف سیکرٹری بلوچستان مقرر ہونے سے ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کا عہدہ خالی ہوا، اسی طرح ظفراقبال ملک کو صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب لگانے سے ایڈیشنل سیکرٹری ٹریننگ کا عہدہ بھی خالی ہے۔ ذرائع کے مطابق 10 ضلعی الیکشن کمشنرز اور 20 الیکشن آفسرز کی نشستیں خالی ہیں، ماضی میں ترقیاں نہ دینے سے افسران کا بحران پیدا ہوا ہے، کئی اہم پوسٹیں خالی ہونے کے باعث الیکشن امور متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن ندیم قاسم نے انتظامی بحران کی تصدیق کرتے ہوئے کہا اس بحران سے عام انتخابات متاثر نہیں ہونگے۔
الیکشن کمشن بحران