جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مظفر ہاشمی کراچی میں انتقال کر گئے
کراچی (نیوزرپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر وسابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی منگل کے روز 80 برس کی عمر میں دل کے دورے کی وجہ سے انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ بعد نمازِ عصر جامع مسجد فاروق اعظم نارتھ ناظم آباد بلاک K میں ادا کی گئی‘ نماز جنازہ جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن نے پڑھائی جبکہ پاپوش کے قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔ مرحوم کے پسماندگان میں ایک بیٹا‘ تین بیٹیاں اور ایک بیوہ شامل ہیں۔ نماز جنازہ میں مرحوم کے بھائی غیورہاشمی ‘ بیٹے علی ہاشمی جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر راشد نسیم ‘ سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ‘ نائب امیر سند ھ عبد الغفار عمر ‘ محمد حسین محنتی ‘ سیکرٹری سندھ ممتاز حسین سہتو ‘ناظم عمومی سندھ محمد دین ‘ امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن ‘ نائب امراءبرجیس احمد ‘ اسامہ رضی ‘ مسلم پرویز ‘ڈپٹی سیکرٹریز سیف الدین ایڈوکیٹ ‘ راشد قریشی ‘ الخدمت کے قاضی صدر الدین ‘ انجینئر صابر ‘امراءاضلاع کراچی منعم ظفر خان ‘ عبد الرشید ‘ عبد الرزاق خان ‘ سیکرٹری اطلاعات سندھ مجاہد چنا ‘سیکرٹری اطلاعات کراچی زاہد عسکری ‘ مر کزی میڈیا کوآر ڈی نیٹر سر فراز احمد ‘ قاری ضمیر اختر منصوری ‘ جامعہ بنوریہ سائٹ کے مہتمم مفتی نعیم ‘ ایرانی قونصل جنرل محمدی ‘ ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی جمال احمد ‘محفوظ یار خا ن ‘ڈسٹرکٹ سینٹرل کے چیئر مین ریحان ہاشمی“ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماءعلامہ مرزا یوسف حسین‘ جمعیت الفلاح کے جنرل سیکرٹری قمر خان ‘ سینئر صحافی نصیر ہاشمی‘ نصیر سلیمی ‘ شاہنواز فاروقی ‘انیق احمد ‘کے یو جے کے جنرل سیکرٹری حامد الرحمن ‘ پی ایف یو جے کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری شعیب احمد ‘ فلسطین فاو¿نڈیشن کے جنرل سیکرٹری صابر کربلائی ‘ آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ اور محمود خان‘ رضوان صدیقی ‘ جماعت اسلامی کے کارکنان ‘ اہل محلہ ‘ عزیزواقارب اور رشتہ داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظفر احمد ہاشمی1938ءمیں ہندوستان کے شہر اندور میں پیدا ہوئے ۔ ان کے والد مولانا رفیع ہاشمی جماعت اسلامی کے ابتدائی ارکان میں شامل تھے ‘جنہوں نے بانی¿ جماعت اسلامی مولانا سید ابو اعلیٰ مودودیؒ کی ہدایت پر مشرقی پاکستان میں جماعت اسلامی کی داغ بیل ڈالی۔ مظفر احمد ہاشمی نے زمانہ طالب علمی میں اپنے بھائی غیور ہاشمی کے ہمراہ اسلامی جمعیت طلبہ میں فعال کردار ادا کیا ۔ وہ جمعیت الفلاح ‘ ادارہ تعمیر ادب اور فلسطین فاو¿نڈیشن کے صدر اورنارتھ ناظم آباد میں بے سہاراخواتین کےلئے قائم گوشہ¿ عافیت کے سرپرست بھی تھے وہ 1979ءاور 1983ءمیں نارتھ ناظم آباد بلاکAاورCسے کونسلر منتخب ہوئے ۔کے ڈی اے کی گورننگ باڈی کے رکن اور سابق میئر عبد الستار افغانی مرحو م کے نمائندے کی حیثیت اپنے فرائض انجام دیئے اور انہوں نے کراچی میں فراہمی آب کےلئے واٹر بورڈ جیسے ادارے کے قیام میں اہم اور کلیدی کردارادا کیا۔ مظفر احمد ہاشمی 1985ءاور 1993ءمیں فیڈرل بی ایریا‘ نارتھ کراچی اور لیاقت آباد کی نشستوں سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ انہوں نے اپنے حلقے کے عوام سمیت اور کراچی کے حقوق ‘کراچی کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کےلئے بھر پور آواز بلند کی وہ کشمیر کمیٹی میں بھی شامل تھے انہوں نے قومی اسمبلی کی مختلف اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے رکن کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض سرانجام دئیے ان دنوں وہ ایک پرائیویٹ صنعتی ادارے سے بحیثیت جنرل منیجر منسلک تھے۔ مظفر احمد ہاشمی جماعت اسلامی کراچی کے فارن افیئر ڈیسک کے انچارج بھی رہے وہ جماعت اسلامی کے شعبہ تاریخ و تحقیق کے بھی نگراں تھے۔ انہوں نے ادارہ نور حق میں قائم سید مودودیؒ یادگاری لائبریری کے قیام میں بھی فعال کردار ادا کیا۔
مظفر ہاشمی/ انتقال