پیپلز پارٹی کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر ابھرے گی،سعید غنی
کراچی (اسٹاف رپو رٹر) پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ2018 کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کی طور پر ابھرے گی ۔ فاروق ستار نے 3 جگہ پر فارم جمع کروائے ، مجھے علم نہیں کہ ان کاغذات نامزدگی کیوں مسترد کیے گئے ہیں ۔میں اس بات کے حق میں نہیں ہوں کے کسی کے فارم مسترد ہوں ۔وہ منگل کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔