نئی حکومت کیلئے معیشت کو سنبھالا دینا بڑا چیلنج ہوگا‘ضیاء عباس
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ ن کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیا ء عباس نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے نتیجے میںجو سیاسی پارٹی برسر اقتدار آئے گی اس کیلئے ملکی معیشت کو سنبھالا دینا بڑا چیلنج ہوگا دو نام نہادسابقہ جمہوری ادوار خصوصاًمسلم لیگ ن کی حکومت میں ملک کو بیساکھیو ں پر چلایا گیا اور بیرونی قرضوں کے حجم کو اس حد تک بڑھا دیا گیا ہے جس کے اتارنے کیلئے بھی مزید قرضے لینا ناگزیر ہے بے تحاشا ٹیکسوں کے ذریعے غریب عوام کو اس حد تک نچوڑا جا چکا ہے کہ اس میں مزید سکت نہیں رہی صرف غیر ملکی سرایہ کاری اور خود انحصاری کی پالیسیاں ہی معیشت کی بہتری میں کوئی کردار ادا کرسکتی ہیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کر کے بھی خاطر خواہ حد تک مثبت نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں تاہم سید ضیاء عباس نے کہا کہ یہ سب کچھ دیانتداری اور ملک سے مخلص نمائندوں اور حکومت کی موجودگی ہی میں ممکن ہے جس کے لئے عوام کو عام انتخابات میں مکمل شعور کے ساتھ اپنے ووٹ کا استعمال کرنا ہوگا۔
ضیاء عباس