رمشا کے قتل میں ملوث دو ملزم گرفتار
کراچی (کرائم رپورٹر)نیو کراچی میں نوجوان لڑکی رمشا کو قتل اور اس کے بھائی وجاہت کو زخمی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ رمشا کو گزشتہ ماہ گھر میں لوہے کے راڈ سے قتل کیا گیا تھا جبکہ اس کا بھائی زخمی ہوا تھا پولیس کے مطابق مقتولہ رمشا کی مرکزی ملزم حسن علی عرف آغا سے دوستی تھی اور ملزم حسن علی عرف آغا نے پانچ ماہ قبل رمشا کو پانچ ہزار روپے بھی دیئے تھے لیکن اس دوران دونوں کے درمیان تعلقات خراب ہوئے اور رمشانے شادی سے انکار کے علاوہ پانچ ہزار روپے بھی واپس نہیں کئے جس پر ملزم حسن علی عرف آغا نے اپنے کزن کے ساتھ مل کر رمشا کو قتل اور اس کے بھائی کو زخمی کیا۔
ملزم گرفتار