پاکستا ن کی پہلی پروفیشنل سپر باکسنگ لیگ کی افتتاحی تقریب کل ہوگی
ملتان(سپورٹس ڈیسک) ملک میں سپر باکسنگ لیگ کی لانچنگ تقریب سے باکسنگ کے فروغ کا ایک نیا دور شروع ہوجائے گا، ملک میں بہترین باکسنگ مقابلے منعقد ہوں گے۔سپر باکسنگ لیگ کے چیئرمین مشہور باکسر عامر خان اور سلمان اقبال ہیں، دونوں مل کر ملک میں باکسنگ مقابلوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔پاکستان میں باکسنگ مقابلوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کرکٹ کے میدان کے نام ور کھلاڑی بھی میدان میں آگئے ہیں، وسیم اکرم اور شاہد آفریدی مختلف ٹیموں کے مالک ہوں گے۔سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نے ملتان نوابز کی فرنچائز حاصل کی ہے۔دوسری طرف اپنے جارحانہ کھیل کے لیے پسند کیے جانے والے آل رائونڈر اور ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے شاہد آفریدی پختون وارئیرز کے مالک ہیں۔کراچی کوبراز کے مالکان اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول پروگرام ’جیتو پاکستان‘ کے میزبان فہد مصطفیٰ ہیں۔