بھارت: ہندو خاتون کا ٹیلی کام کمپنی کے مسلم ملازم کی خدمات حاصل کرنے سے انکار، سوشل میڈیا پر شدید تنقید
نئی دہلی(آن لائن) بھارت میں ایک ہندو خاتون نے ملک کی ایک بڑی ٹیلی کام کمپنی کے مسلمان ملازم کی خدمات استعمال کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس کے بعد جب کمپنی کے ایک ہندو ملازم نے شکایت کے ازالے کی ذمہ داری سنبھالی تو سوشل میڈیا پر طوفان آ گیا۔ ٹوئٹر پر صارفین پوجا سنگھ اور ٹیلی کام کمپنی ائرٹیل دونوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ پوجا سنگھ نے اپنے ٹوئٹرہینڈل پر لکھا ہے کہ ڈیئر شعیب، آپ مسلمان ہیں اور مجھے آپ کے کام کرنے کے طریقے پر بھروسہ نہیں ہے… اس لیے میری شکایت کے ازالے کے لیے آپ کسی ہندو ملازم کو بھیجیں۔
ہندو خاتون