آسٹروٹرف میدان ڈی ایچ اے ملتان کی نئی باڈی نے ہدف بنالیا
ملتان (سپورٹس رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملتان کی نومنتخب باڈی نے اپنا پہلا ہدف ہاکی کا جدید آسٹروٹرف میدان بنا لیا ، اس حوالے سے صدر حامد چوہدری کا کہنا ہے کہ آئندہ چار سال کیلئے منتخب ہونیوالی باڈی کے پہلے اجلاس میں آسٹروٹرف میدان کیلئے ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا ،اسی اجلاس میں تنظیم کے دو عہدوں چیئر مین اور سرپرست اعلیٰ پر تقرری بھی کی جائے گی۔اجلاس کی تاریخ کا اعلان آئندہ دوتین روز میں کردیا جائے گا۔