فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں آج تین میچ کھیلے جائینگے
ماسکو(سی پی پی)اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018 میں آج بدھ کو مزید تین میچ کھیلے جائینگے۔ شیڈول کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں آج بدھ کو پہلا میچ گروپ بی میں شامل ٹیموں پرتگال اور مراکش کے درمیان کھیلا جائیگا جوپاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا، دوسرا میچ گروپ اے کی ٹیموں یوروگوئے اور سعودی عرب کے درمیان کھیلا جائیگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات دس بجے شروع ہوگا جبکہ تیسرا میچ بھی گروپ بی میں شامل ٹیموں ایراناور سپین کے درمیان کھیلا جائیگا یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات ایک بجے شروع ہوگا ۔