کوئٹہ: نگران وزیر داخلہ کا اچانک دورہ جیل، موبائل فونز منشیات کے استعمال پر برہمی
کوئٹہ(بیورو رپورٹ)نگران وزیرداخلہ بلوچستان عنایت اللہ کاسی کا کوئٹہ ڈسٹر کٹ جیل کا اچانک دورہ، جیل میں موبائل فون، منشیات کے استعمال پر اظہار برہمی، چار اہلکاروںکا تبادلہ کردیا، عنایت اللہ کاسی ایڈووکیٹ نے منگل کو اچانک کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جیل کے مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا، وزیرداخلہ نے جیل میں آزادنہ طورپر موبائل فون اور منشیات کے استعمال پر اظہار برہمی کرتے ہوئے غفلت برتنے والے چار وارڈرز عصمت، وزیربخش، عرفان اکبر اور رفیق کا جیل کے مختلف مقامات پر تبادلہ کردیا، نگراں وزیر داخلہ نے عرصہ دراز سے تعینات اہلکاروں کے تبادلے،جیل میں ڈاکٹروں، ادویات اوردیگر معاملات و مسائل کو حل کرنے کی بھی ہدایت دی۔
دورہ جیل