نثار نے قیادت کو گالیاں دیں، مقابلے میں لیگی امیدوار ہونا چاہئے: رانا ثناء
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کی تقریر نے غلام سرور کی کامیابی کی بنیاد رکھ دی ہے، چودھری نثار کی تقریر کے بعد غلام سرور کی کامیابی کے واضح امکانات ہیں۔ موجودہ صورتحال میں چودھری نثار کے خلاف ن لیگ کا امیدوار ہونا چاہئے۔ چودھری نثار نے پارٹی قیادت کو گالیاں دی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ چودھری نثار کے خطاب کے بعد حالات ناقابل واپسی سطح پر پہنچ گئے۔ ن لیگ نے چودھری نثار کو ٹکٹ نہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا، وہ سیٹ جیت کر کون سا پہاڑ توڑ دیں گے، چودھری نثار کے حلقے میں دس سالوں میں ن لیگ نے ہی ترقیاتی کام کئے، انہوں نے ن لیگ کو برا بھلا کہہ کر اپنی مہم کا آغاز کیا۔ چودھری نثار نے نہ کہہ کر بھی وہ بات کر دی جو وہ اب نہیں کر سکیں گے، چودھری نثار نے نواز شریف سے رشتے کو براہ راست نقصان پہنچایا۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سنیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ن لیگ کا کوئی بھی ووٹر چودھری نثار کو ووٹ نہیں دے گا کیا ایسے نادان شخص کو سیاست کرنے کا حق حاصل ہے چوھری نثار سختی برداشت نہیں کر سکتے، مشکل آئے تو وہ حیلے بہانے شروع کر دیتے ہیں چودھری نثار کو ووٹ ملے تو وہ تحریک انصاف میں شامل ہونگے۔ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے چکری جلسے سے خطاب پر اپنا ردعمل میں انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی کا خوف نہیں، مسلم لیگ ن کیلئے امتحان کا وقت ہے چودھری نثار گرم ہوا کے پرندے نہیں ہیں انہوں نے منفی رویہ اختیار کیا۔
ثنا