صاف پانی کمپنی کے سابق سی ای او وسیم اجمل نوکری پر بحال ‘وعدہ معاف گواہ بننے پر بحالی ہوئی: ذرائع
لاہور (اسپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے صاف پانی کمپنی کے سابق سی ای او وسیم اجمل چوہدری کو نوکری پر بحال کر دیا ہے۔ وسیم اجمل چوہدری کو سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے دور حکومت میں صاف پانی کمپنی سیکنڈل پر گزشتہ سال 10 اپریل سے معطل کیا گیا تھا ان پر سابق حکومت نے بے شمار الزامات لگائے تھے جس پر ان کے خلاف کیس بھی شروع کیا گیا تھا تاہم بعدازاں نیب کی انکوائری شروع ہونے کے بعد ذرائع کے مطابق وسیم اجمل نے وعدہ معاف گواہ بن گئے جس کے بعد ان کو کیس کا فیصلہ ہونے تک 10 اپریل 2017 سے بحال کر دیا گیا ہے۔
وسیم اجمل