نوشہرو فیروز: مقصود خشک نے بھی دستبرداری سے انکار کر دیا
ہالانی (نامہ نگار) گرینڈ ڈیمو کرٹیکس الائنس (جی ڈی اے) میں نوشہرو فیروز کے معروف سید‘ جتوئی خاندان کے مشترکہ امیدواروں سے پریشان پی پی پی کی نیندیں حرام ہو گئیں‘ پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے بعد سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج دررانی بھی خالی ہاتھ واپس‘ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 35 نوشہرو فیروز 3 پر پی پی پی ہم خیال گروپ امیدوار عبدالحق بھرٹ نے پارٹی قائد آصف علی زرداری کو مذکورہ حلقہ سے دستبردار ہونے سے انکار کر دیا تھا جبکہ آج آغا سراج دررانی سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 33 نوشہرو فیروز 1 اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 211 پر پی پی پی ہم خیال گروپ امیدوار رئیس مقصود احمد خشک کی دستبرداری کیلئے خان واہن پہنچے تاہم ناراض رہنما نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی کو دستبردار ہونے سے جواب دیدیا اور وہ خالی ہاتھ واپس چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق گرینڈ ڈیموکرٹیک الائنس (جی ڈی اے) کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کی آج عبدالحق بھرٹ سے ملاقات کیلئے بھورٹی پہنچ رہے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر کے اپنے پرانے حلیفوں سردار عثمان خان عالمانی‘ سابق وفاقی وزیر سید اصغر علی شاہ‘ رئیس مقصود احمد خشک‘ عبدالغفار ڈہراج سے بھی ملاقات کے بھی امکانات ہیں۔
نوشہرو فیروز/ انکار