پاکستان کو مضبوط بنانے کی ضرورت
مکرمی! پاکستان کو مضبوط اور مزید خوشحال بنانے کیلئے سیاستدانوں کا اہم کردار ہے۔ پاکستان کی خوش نصیبی ہو کہ اسے اچھے سیاستدان ملیں تو ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوکر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو۔ اللہ کے پاک نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا دین اسلام پوری دنیا میں آئے۔ پاکستان کا ہر مسلمان دین کے فروغ کیلئے اپنی صلاحیتں بروئے کار لائے اور اللہ کی خوشنودی حاصل کرے۔حکومت پاکستان ایک میرٹ بنا دے تو ملک کی بڑی خوش نصیبی ہوگی۔ ایم این اے و ایم پی اے حضرات کی تعلیم کم از کم بی اے‘ ایل ایل بی ہو۔ مسائل سے دوچار پاکستان کو قائداعظم اور علامہ اقبال کی ضرورت ہے۔ (فقیر حسین۔ سانگلہ ہل)