مقبول جماعت کے سربراہ کو وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہونے سے روکا جائیگا
اسلام آباد (محمد نواز رضا۔ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مستقبل کی حکومت سازی کے لئے ’’معلق پارلیمنٹ‘‘ (Hung Parliment) لانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جس میں کسی مقبول جماعت کے سربراہ کو وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہونے سے روکا جائے گا اور مختلف چھوٹے پارلیمانی گروپوں پر مشتمل حکومت بنائی جائے گی جس میں چھوٹے پارلیمانی گروپ کے قائد کو وزارت عظمیٰ کے منصب پر بٹھایا جائیگا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) جس نے 2013 ء کے انتخابات میں 122 نشستیں حاصل کی تھیں اس میں شامل ہونے والے بیشتر آزاد ارکان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں جس سے مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی کامیابی 2013 ء کے تناسب میں نہیں ہو گی تاہم مسلم لیگ (ن) کی 85 سے 95 تک نشستوں کی پیشگوئی کی جا رہی ہے جبکہ تحریک انصاف 50 سے 55 اور پیپلز پارٹی 40 نشستیں حاصل کر سکتی ہے۔ اسی طرح بڑی تعداد میں چھوٹے گروپوں کی کامیابی ’’معلق پارلیمنٹ‘‘ کا باعث بنے گی۔ چھوٹے پارلیمان گروپ حکومت سازی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ہنگ پارلیمنٹ