لہو لہو کشمیر
( فراست بخاری)
کشمیر میں آہ و فغاں ہے
ظلم کی ایک داستاں ہے
ایک ہیں اہلِ عدو اور
زَد میں اِنکی مسلماں ہے
ظالموں کی یورشیں ہیں
مظلومیت بے سائباں ہے
ہائے یہ معصوم جانیں
اور مرگ ناگہاں ہے
رنگ لائے گا ، لہو یہ
بات سچی ہے اور عیاں ہے
دشمنوں کو شکست ہو گی
عزم گر ہے تو کامراں ہے
”اقوام متحدہ“ کو دیکھو
نامہرباں پر یہ مہرباں ہے
جُرا¿توں کا جو قافلہ ہے
سُوئے منزل رواں دواں ہے
قلم اٹھا اس پہ لِکھ فراست
یہ اِک حکائیتِ خُونچکاں ہے