اسٹاک مارکیٹ ، انڈیکس معمولی اضافے سے 43682پوائنٹس پر بند
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںملا جلا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 2.16پوائنٹس کے اضافے سے 43682.84 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں17 ارب46 کروڑ14 لاکھ 32 ہزار28روپے کی کمی رونماء ہوئی تاہم تجارتی حجم میں68کروڑ کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میںبھی57 لاکھ حصص کااضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز منگل کوسرمایہ کاری میںملا جلا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس2.16 پوائنٹس کے اضافے سے4.682.84 پوائنٹس پربندہوا مارکیٹ میں مجموعی طور پر325کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے145کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 148 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 32 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر12کروڑ 32 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم5 ارب78کروڑ 36 لاکھ 24 ہزار 796روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل89 کھرب 77ارب 66 کروڑ 58لاکھ3 ہزار 859 روپے سے گھٹ کر 89 کھرب 60 ارب 20 کروڑ 4 3 لاکھ 71 ہزار831 روپے رہ گیا۔
فیوچر ٹریڈنگ میں 129کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،25کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اورایک کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ2 کروڑ 40 لاکھ44ہزار500حصص کا کاروبار ہوا۔