کراچی کے ای اجالا کپ رمضان المبارک فٹبال ٹورنامنٹ فا ئنل 22جون کو ہوگا
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)لائٹ آف بلوچ فٹبال کلب سائوتھ کے زیراہتمام آل کراچی کے ای اجالا کپ رمضان المبارک فٹبال ٹورنامنٹ کا ئنل جمعہ 22جون کو کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ فائنل میں لیاری لیبر ویلفیئر سنیٹر کا مقابلہ میزبان سائیڈ ینگ بلوچ سے ہوگا۔ اجالا کپ کے سیمی فائنل رمضان المبارک میں مکمل ہوگئے تھے تاہم فائنل رمضان میں منعقد نہیں کیا جاسکا۔ اب فائنل کا اعلان کردیا گیا ہے جو 22جون ہوگا۔ سیمی فائنل میں لیاری لیبر ویلفیئر سنیٹر نے ماڑی پور گرین بلوچ کو اور ینگ بلوچ نے موسی لاشاری کلب کو ہراکر فائنل میں سیٹ کنفرم کرائی تھی۔