ڈملوٹی کے 15 گوٹھوں میں قلت آب کے خلاف مظاہرہ
کراچی ( لیڈی رپورٹر ) گڈاپ کے ڈملوٹی والے علاقے کے 15 سے زائد گوٹھ صدیوں سے آج تک پینے کے پانی سے محروم ہیں، عبدالرحمان بلوچ گوٹھ، گل مری گوٹھ، حاجی نور محمد گوٹھ، کارو خاصخیلی گوٹھ، یار محمد جوکھیو گوٹھ، میانداد خاصخیلی گوٹھ، جمع جوکھیو گوٹھ، بخشا گوٹھ، جیون خاصخیلی گوٹھ سمیت 15 سے زائد گوٹھوں کے مکینوں نے پینے کا پانی نہ ہونے کے خلاف کارو خاصخیلی گوٹھ میں احتجاجی مظاہرہ کیا،خواتین نے سروں پر پانی کے برتن رکھ کر پانی کے قلت کے خلاف فلگ شگاف نعرے لگائے، اس موقع پر احتجاج کی قیادت کرنے والے رہنمائوں محمد خاصخیلی، غلام خاصخیلی، کارو خاصخیلی، امیر بخش خاصخیلی ودیگر نے کہا کہ گڈاپ کا یہ ڈملوٹی والا علاقہ صدیوں سے پینے کے پانی سے محروم ہے، ہر بار ہم ساجد جوکھیو، حکیم بلوچ، مرتضیٰ بلوچ ودیگر کو ووٹ دیتے آرہے ہیں لیکن آج تک روزگار، تعلیم ، صحت اور ترقیاتی کاموں کی اسکیمیں تو دور کی بات پر پینے کا پانی تک فراہم نہیں کیا گہا، 50 سال سے پیپلز پارٹی سے منسلک ہیں ہر بار پی پی کو ووٹ دیئے لیکن ہمیں ہمیشہ خوار و خراب کیا گیا، انہوں نے کہا کہ اب پیپلز پارٹی والے ووٹ مانگنے کے لیئے ہمارے پاس تب آئے جب مکینوں کو پانی کی سہولیت فراہم کریں۔