بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی میں آج ’’سائنسی صحافت‘‘ پر سیمینار ہوگا
کراچی(نیوزرپورٹر) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس)، جامعہ کراچی میں بدھ (20 جون) کو ’’معروف سائنسی تحریر یا سائنسی صحافت کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر نصف روزہ سیمینار ہوگا۔ اس سیمینار میں معروف سائنسدان اور سینئر صحافی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔