شیرشاہ میں ایک شخص پراسرار طور پر ہلاک
کراچی(کرائم رپورٹر) شیر شاہ میں ایک شخص پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ متوفی60 سالہ مبارک علی ولد محمد حسین کی دو دن پرانی لاش اے ون کانٹا کے قریب گودام سے ملی جس کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے سول اسپتال پہنچایا۔ پولیس کے مطابق متوفی کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں پایا گیا اور مرنے کی وجہ پوسٹمارٹم کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔