قابلِ تجدید ذرائع سے بنائے جانے والی بجلی
پاکستان کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے جہاں بجلی کی لوڈشیڈنگ ایک معمول کی بات ہے۔ لوڈشیڈنگ کے باوجود پاکستان میں بجلی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتیں دکھائی دیتی ہیں. جس کی وجہ پاکستان میں بجلی بنانے کا قدیم اور مہنگا انداز ہے. پاکستان میں بجلی کی پیداوار کے لئے سب سے زیادہ استعمال کئے جانے والا طریقہ تھرمل ہے جس میں گیس اور تیل کی مدد سے بجلی بنائی جاتی ہے. تعجب کی بات یہ ہے کہ پاکستان جیسا ملک کہ جہاں پیٹرولیم کی قیمتیں پہلے ہی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں وہاں بجلی بھی پیٹرولیم سے بنائی جا رہی ہے.ترقی یافتہ ممالک نے اس قدیم طریقہ پیداوار کی بجائے ایک نئے طریقہ کار پر غور کرنا شروع کر دیا ہے جس میں پیٹرولیم کی بجائے قابلِ تجدید ذرائع سے بجلی بنائی جا سکتی ہے ان ذرائع میں پانی، ہوا، سورج کی روشنی، پھل اور سبزیاں، جانوروں کا فضلہ اور دیگر چیزیں شامل ہیں. اس ٹیکنالوجی کی اہمیت کی ایک وجہ یہ ہے کہ بجلی کی پیداواری کے عمل کے دوران ماحول میں آلودہ گیس کا اخراج نہیں ہوتا اور دوسری وجہ آنے والے سالوں میں دنیا سے پیٹرولیم کے اختتام سے بچاو¿ بھی ہے. اس نءٹیکنالوجی کی بدولت کئی ممالک میں بجلی کی قیمتوں میں حیران کن کمی دیکھنے میں آئی. حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ اس طریقہ کار پر دھیان دے جس سے نہ صرف بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو گا بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔(سید محمد احسن علی۔ کراچی)