15 ہزار روپے کے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی 3 جولائی کو ہوگی
لاہور (صباح نیوز) سنٹرل ڈائریکٹرریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیراہتمام 15000 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 3 جولائی کو ہوگی۔ پہلا انعام 3 کروڑ روپے ایک انعام‘ دوسرا انعام 1 کروڑ روپے کے 3 انعامات‘ تیسرا انعام 185000 روپے کے 1996 انعامات ہونگے۔