گوجرانوالہ میں آپ کا پیار دیکھنے آرہاہوں، حسن علی
لندن (ٹےم کے جہاز سے ) لندن سے پاکستان روانگی سے قبل پاکستانی پیس بولر حسن علی کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے۔حسن علی نے جہاز میں بیٹھ کرنجی چےنلکے ذریعے اپنے چاہنے والوں کےلئے پیغام جاری کیا ہے۔پیغام میں حسن علی کہتے ہیں کہ کچھ ہی دیرمیں میراجہاز ٹیک آف کرنےجارہاہے اور گوجرانوالہ کے لوگوں میں آپ کا پیاردیکھنے آرہاہوں۔حسن علی نے کہا کہ چیمپیئن بن کے اور پاکستان کی عزت بناکرآرہا ہوں،جلد ملاقات ہوگی۔واضح رہے کہ حسن علی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی چیمپیئنز ٹرافی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔ٹورنامنٹ میں انہوں نے سب سے زیادہ 13وکٹیں حاصل کرکے گولڈن بال اور مین آف کا ٹورنامنٹ کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔