اوورلوڈنگ‘ اوور چارجنگ کنٹرول کرنے کیلئے 12سپیشل سکواڈ تشکیل
اسلام آبا(خبر نگار)عید الفطر کے موقع پر اوور چارجنگ اور اوورلوڈنگ کنٹرول کرنے کے لیے 12 سپیشل سکوارڈ زتشکیل دے دیے گئے ہیں ۔زائد کرایہ کی وصولی اور سواریوں کی اوورلوڈنگ کے متعلق شکایات کے ازالہ کے لیے سپیشل کنٹرول رومز قائم۔سواریوں کی اوور لوڈنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔زائد کرایہ کی وصولی کی صورت میں موقع پر کراےہ سواریوںکو واپس کروایا جائے اور بھاری جرمانے دیئے جائیں۔ آئی جی موٹروے پولیس شوکت حیات کی ہدایت پر موٹروے پولیس N-5 نارتھ زون نے عید الفطرکے موقع پر زائد کرایہ وصول کرنے اور سواریوں کی اوور لوڈنگ کر نے و الوں کے خلاف کاروائی کے لیےاقدامات مکمل کر لیے ہےں۔ ڈی آئی جی نےشنل ہائی وےز اےنڈ موٹروے پولیس نارتھ احسن عباس نے بتایا کہ نارتھ زون جو کہ پشاور تا لاہور جی ٹی رو ڈ اور مر ی ایکسپریس وے پر محیط ہے سے ملک کے تقریباً تمام شہروں کو جانے والی ٹریفک گزرتی ہے ۔ لہذا عیدالفطر پر زائد کرائے کی وصولی اور مسافرو ں کی اوورلوڈنگ کو کنٹرول کرنے کے لیے12 اینٹی اوورلوڈنگ اینڈ اوورچارجنگ سکوارڈز تشکیل دیے گئے ہیں۔ جو کہ ہر بیٹ میںایک سپیشل سکوارڈ کام کرے گا۔ پشاورسے ترنول بشمول مری ایکسپریس وے پر تشکیل دیئے گئے سپیشل سکوارڈز کی نگرانی ایس ایس پی نجیب الرحمن بگوی جبکہ سواں سے کالا شاہ کاکو لاہور جی ٹی روڈ پر ایس ایس پی وحیدالرحمن خٹک کریں گے ۔ڈ ی آئی جی نے مزید بتایا کہ عید کی تعطیلات کے دوران مسافروں سے زائدکرایہ وصول کرنے اور مسافروں کی اوور لوڈنگ کے متعلق شکایات کے اذالہ کے لیے 4اسپیشل کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیںاور مسافر اوورلوڈنگ اور زائد کرایہ وصولی کی شکایات 130ہیلپ لائن کے علاوہ قائم کیے گئے کنٹرولز کے درج ذیل نمبرز 092-3695043, 051-9231001, 0544-647364 اور 0556-816100 پر کر سکتے ہیں ۔ تاکہ خلا ف ورزی کرنے والوں کے خلاف مﺅثر طریقہ سے کاروائی کی جا سکے۔ پہلاکنٹرول روم مری ایکسپریس وے پر ، دوسرا خیرآباد روڈ، تیسرا جہلم جبکہ چوتھا گجرانوالہ کے ایریا پر قائم کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی نے ہدائیت جاری کرتے ہوئے کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کو بھاری جر مانہ کرنے کے ساتھ ساتھ زائد وصول کیا گیا کرایہ موقع پر ہی سواریوں کو واپس کروایا جائے گا۔ اسکے علاوہ سواریوں اور سامان کی اوورلوڈنگ کا رجحان بھی ان دنوں بڑھ جاتا ہے جو کہ حادثات کا با عث بنتا ہے لہذا ٹرانسپورٹر حضرا ت کو ہدائت کی جاتی ہے کہ وہ سواریوں کی اوورلوڈنگ سے اجتناب کریں کیونکہ اسکو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈی آئی جی نے بتایا کہ نارتھ زون کی تما م مو با ئل ایجوکیشن یونٹس کو ہدائیت جاری کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں بس/ہائی ایس ٹرمینل پر بریفنگ دیں اور ٹرانسپورٹرز کے ساتھ میٹنگ کر کے اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ عیدالفطر کے موقع پر زائد کرایہ کی وصولی اور اوور لوڈنگ سے اجتناب کریں۔ڈی آئی جی نے بتایاعید کی چھٹیوں کے دوران مسافراپنے ساتھ قیمتی اشیاءلے کر سفر کرتے ہیں اور ان دنوں جرائم پیشہ عناصر بھی سر گرم ہوتے ہیں ۔ ان عناصر کی سر کوبی کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں اور ٹال پلازوں پرPSVsکی موووی کے ساتھ ساتھ اینٹی کرائئم اسکواڈ تشکیل دیے گئے ہیں تا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچا جا سکے۔ آخر میں ڈی آئی جی عباس احسن نے بتایا کہ ان اقدامات کا مقصد جہاں روڈ یوزرز کو محفوظ سفر مہیا کرنا ہے وہ عوام اور پولیس کے درمیان دوریوں کو ختم کرنے کے لیے پولیس پبلک ریلیشن کو استوار کرنا ہے۔