یمن: حوثی ملیشیا پر 63 سے زیادہ امدادی جہازوں،550 قافلوں کو لوٹنے کا الزام
عدن (اے پی پی) یمن کی اعلیٰ امدادی کمیٹی کے سربراہ عبدالرقیب نے حوثی ملیشیا پر خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی ) کی جانب سے بھیجے گئے امدادی سامان سے لدے 63 بحری جہازوں کو لوٹنے کا الزام عائد کیا ہے۔حوثی ملیشیا نے الحدیدہ اور الصلیف کی بندرگاہوں پر پہنچنے پر ان جہازوں پر قبضہ کیا ہے۔انہوں نے یمن کی سبا نیوز ایجنسی سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے اپنے زیر قبضہ صوبوں کے داخلی راستوں پر 550 سے زیادہ امدادی قافلوں کو لوٹ لیا ہے یا انہیں پکڑ لیا ہے۔اس وجہ سے جنگ زدہ ملک میں انسانی صورت حال زیادہ سنگین ہوئی ہے اور متاثرہ افراد تک امداد نہیں پہنچائی جاسکی ہے۔