جنوبی کوریا میں پہلی بار خاتون وزیرِ خارجہ کا تقرر
سیئول (اے پی پی) جنوبی کوریائی صدرمون جے ان نے نئی وزیرِ خارجہ کا باضابطہ تقرر کردیاہے ۔ جنوبی کوریا کے میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے صدرنے خاتون کان گِیون کو باضابطہ طور پر وزیرِ خارجہ مقرر کر دیا ہے۔ کان گیون گزشتہ ماہ تک اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اَنتونیو گْتیریس کے لئے پالیسی مْشیر کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔