چین سائنسی تحقیق میں جلد امریکہ کو پیچھے چھوڑسکتا ہے: امریکی ماہرین
مشی گن (آن لائن) امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ چین سائنسی تحقیق میں بہت جلد امریکہ کو پیچھے چھوڑ دے گا اور امریکہ سائنسی تحقیق میں اپنی برتری برقرار نہیں رکھ سکے گا۔ یونیورسٹی آف مشی گن کے ماہرین نے 15 برس میں چین سے شائع ہونے والے تحقیقی مقالوں کا جائزہ لینے کے بعد کہا ہے کہ بایو میڈیکل تحقیق میں امریکی کی نمبر ایک پوزیشن خطرے میں ہیں کیونکہ چینی ماہرین طبی حیاتیات میں بہت عمدہ اور بڑی تعداد میں تحقیق کرکے مقالے شائع کر رہے ہیں۔