ضمنی الیکشن میں صوبائی مشینری استعمال ہو رہی ہے ، علی اکبر گجر
کراچی)اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر اور ضمنی الیکشن کے امیدوار علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ کراچی کے باشعور و وٹرزپی پی کے جھوٹے نعروں کے فریب کا شکار نہیں ہونگے۔پاکستان کا معاشی انجن اب محفوظ ہاتھوں میں اس شہر کو اب کسی کی نظر بد نہیں لگنے دیں گے۔ بانی پاکستان کے آبائی شہر کو مسائل کا گڑھ بنانے والوں کی سیاست کے آخری دن قریب آن پہنچے ہیں۔ حلقہ PS-114 میں صوبائی انتظامی استعمال کی جارہ ی ہے سرکاری اداروں کے استعمال سے انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان کھڑا ہو رہا ہے۔ سندھ حکو مت ضمنی انتخاب کو بلڈوز کرنا چاہتی ہے جو ہم نہیں ہو نے دینگے الیکشن کمیشن اس کا نو ٹس لے ۔