چین کے دو سپر کمپیوٹر دنیا بھر میں تیز رفتار قرار
بیجنگ(آئی این پی )چین میں اب بھی دو سپر کمپیوٹر دنیا بھر کے سپر کمپیوٹرز سے تیز رفتار ہیں، سن وے ٹائی ہائی لائٹ دنیا کا تیز ترین کمپیوٹر اورٹیان ہائی 2دوسرے نمبر پر تیزن ترین سپریم کمپیوٹر گردانا گیا ہے۔ دنیا کے تیز ترین 500کمپیوٹرز کی فہرست میں یہ دونوں کمپیوٹر بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔