جاپان کا شہر کوبے زہریلی چیونٹیوںکا مسکن بن گیا
ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کا شہرکوبے زہریلی چیونٹیوںکا مسکن بن گیا۔ حکام نے بتایا ہے کہ کنٹینر کے سٹوریج کے مقام پر تقریباً ایک سو زہریلی چیونٹیاں مزید پائی گئی ہیں۔ فائر آنٹس کہلانے والی ان زہریلی چیونٹیوں کا تعلق جنوبی امریکہ سے ہے۔ ان کے کاٹنے کے نتیجے میں شدید صدمے کی کیفیت و دیگر علامات ظاہر ہو سکتی ہیں، جن کا نتیجہ موت کی صورت میں بھی برآمد ہو سکتا ہے۔