پاکستانی قوم بھارت کو کسی بھی میدان میں ناکوں چنے چبوا سکتی ہے: مشرف
دبئی (آئی این پی ) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اور سابق صدر پرویز مشرف نے کرکٹ چیمپئن ٹرافی جیتنے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرفراز کی قیادت میں پوری ٹیم نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ قومی کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، بھارت کو عبرت ناک شکست سے سبق سیکھتے ہوئے کھوکھلی بڑھکیں مارنے سے گریز کرنا چاہئے۔ پاکستانی قوم بھارت کو کسی بھی میدان میں ناکوں چنے چبوانے کی اہلیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا قو م کا سر فخر سے بلند کرنے پر ہر پاکستانی اپنی ٹیم کا شکرگزار ہے۔ ملک کی موجودہ صورتحال میں پاکستانی ٹیم کی شاندار جیت تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ بھارت کو چاہیئے کہ اپنی لیاقت اور اہلیت کے مطابق بات کرے تا کہ شکست کی شرمندگی سے بچ سکے۔ کسی دوسری قوم کو اپنے سے کمتر نہیں سمجھنا چاہیئے۔ بھارت بڑا ملک ہونے پر تکبر میں مبتلا رہتا ہے۔ بھارت اپنے سے چھوٹے ممالک کو کمتر سمجھتا ہے۔ پاکستانی ٹیم نے ایک مرتبہ پھر سے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ پاکستانی قوم بھارت کو کسی بھی میدان میں ناکوں چنے چبوانے کی اہلیت رکھتی ہے۔