شب قدر جمعۃ الوداع اور نماز عید کیلئے جامع سکیورٹی پلان مرتب کیا جائے: عثمان خالد
لاہور (خبر نگار) شب قدر، جمعتہ الوداع اور نماز عید الفطر کے لیے سیکورٹی انتظامات جامع منصوبہ بندی کے تحت کیے جائیں گے۔ چاند رات کو مختلف اہم مارکیٹوں کے اطراف میں ٹریفک جام کو روکنے کے لیے ٹریفک پولیس متبادل پارکنگ کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی کو قائم کرے گی۔ پارکوں میں سیکورٹی پروٹوکول کے مطابق حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے، کیٹیگری وائز پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ نماز عید الفطر کے لیے مساجد کے علاوہ کھلے مقامات پر اجتماعات کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ ایڈیشنل کمشنر کوآر ڈینیشن لاہور ڈویژن عثمان خان خالد نے ان خیالات کا اظہار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔