لاہور اور فیروزوالا سے 7 جواری گرفتار
لاہور + فیروزوالا (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) لوہاری گیٹ پولیس نے تاش پر جواء لگانے والے تین جواریوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ٹیلی فون سیٹ، وائرلیس سیٹ، 16ہزار روپے نقدی اور دیگر سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس ایچ او لوہاری گیٹ مسعود الرحمن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم نعیم یاسین، عارف اور محمد ارشد کو گرفتار کرلیا۔