کشمیریوں کا جذبہ حریت مثال بن چکا ہے: پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی
لاہور (پ ر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانیؒ و حضرت یعقوب حسین زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانیؒ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کا جذبہ حریت مثال بن چکا ہے۔ پوری دنیا کے آزادی پسند کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حامی ہیں لیکن مسئلہ کشمیر پر عالمی قوتوں اور اقوام متحدہ کی خاموشی افسوسناک ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ کشمیریوں نے تحریک آزادی میں نئی جان ڈال دی ہے۔ کشمیر کا بچہ بچہ بھارتی مظالم کا جواب دینے کے لیے سینہ سپر ہے۔ غاصب بھارتی فوج زیادہ عرصے تک حریت کی اس للکار کو دبا نہیں سکتی۔ بہت جلد کشمیریوں کی آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔