انسانیت کی فلاح و بہبود کا سب سے جامع نظام پیش کرتا ہے: اشرف آصف جلالی
لاہور (خصوصی نامہ نگار )تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے مرکزی امیراور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مقامی ہوٹل میں’’ عظمت قرآن کانفرنس‘‘میں’’ قرآن محافظِ انسان‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا قرآن انسانیت کی فلاح و بہبود کا سب سے جامع نظام پیش کرتا ہے۔قرآن ایک کتاب بھی ہے اور درس انقلاب بھی ہے قرآن سلیقہ بندگی اور آداب بندگی بتاتا ہے۔قرآنی تعلیمات تمام شعبہ ھائے زندگی اور ہر صدی اور سال کیلئے یکسا ںمفید ہیں۔قرآن مقام انسان کا رازدان اور عظمت انسان کا پاسبان ہے۔اگر قرآنی ہیومن رائٹس کو سامنے رکھا جائے تو ایک انسان بیک وقت خالق اور مخلوق دونوں کو راضی کرسکتا ہے۔ انسان کے بتائے ہوئے نظام انسان کو ناکامی کی طرف د ھکیلتے ہیں جبکہ اللہ تعالیٰ کا دیا ہوا نظام انسان کو عروج بخشتا ہے۔