ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے ڈاکٹر عاصم کی سپریم کورٹ میں درخواست
کراچی( وقائع نگار) سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی جس میں موقف اختیارکیا گیا کہ ڈاکٹرعاصم کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے انیس قائم خانی او ردیگر ملزمان کو ایسے ہی کیسزمیں ضمانت دی گئی سندھ ہائی کورٹ نے پاسپورٹ جمع کرا کر ضمانت دینے کی شرط نہیں لگائی۔ صرف ڈاکٹر عاصم کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے ۔ نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔
ڈاکٹر عاصم