عدالتی حکم کی تعمیل‘138 پولیس اہلکاروںکو بحال کردیاگیا
کراچی(کرائم رپورٹر)ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیے میں بتاےا گےا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی تعمیل میں تحقیقات کے دوران جائزہ کمیٹی نے138پولیس اہلکاروں کو باقاعدہ ٹیسٹ /امتحانات میں کامےاب قرار دیے جانے کے بعد ملازمت پر بحالی کے مکتوب جاری کردیے ہیں۔ترجمان نے بتاےا کہ سال 2012ئ سے سال2015ئ تک سندھ پولیس میں قواعد و ضوابط کے خلاف مختلف پوسٹ میں بھرتی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کی تعمیل میں ملازمتوں سے برخاست کردیا گےا اور یہ فیصلہ کیا گےاتھا کہ مذکورہ تمام پولیس اہلکار دوبارہ سے این ٹی ایس(NTS)اور ری ایگزامینیشن کمیٹی کے تحت امتحانات میں حصہ لیں گے۔
اہلکار بحال