ریلوے لائن کے گڑھے میں پھنس کر اونٹ زخمی
جعفرآباد (نامہ نگار )ڈیرہ اللہ یار ریلوے اسٹیشن کے قریب اونٹ کاپاﺅں ریلوے ٹریک میں پھنس گیا شہریوں نے بے زبان جانور کو نکالنے کی بڑی کوشش کی نہ نکلنے کی صورت میں اسٹیشن ماسٹر کو اطلاع کردی اسٹیشن ماسٹر نے کورا جواب دیکر کہا کہ اونٹ پھنسا ہی کیوں اسے ذبح کرکے شہریوں میں تقسیم کیا جائے اونٹ کی مدد کے لیئے ایف سی کے جوان پہنچ گئے اونٹ کو چار گھنٹوں کے بعد زخمی حالت میں باہر نکالا گیا ۔ڈیرہ مراد جمالی سے ایک ضعیف العمر بوڑھا شخص پیدل اسے ہانکتا ہوا س کو لے جارہا تھا کہ اونٹ کا پاﺅں ٹریک میں پھنس گیا ۔
اونٹ پھنس گیا