ایم کیوایم (پاکستان ) کے زیراہتمام 1992ءکے شہداءکی برسی منائی گئی
کراچی(خصوصی رپورٹر )متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے زیراہتمام 19جون 1992ءکے شہداءکی 25ویں برسی ملک بھر میں منائی گئی ۔ ایم کیوایم (پاکستان ) کے تحت 19جون 1992ءیوم سوگ کے طور پر منایا گیا اور ایم کیوایم کے دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے گئے ۔ برسی کے سلسلے میں اندرون سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایم کیوایم پاکستان کے دفاتر پر شہداءکے ایصال ثواب کیلئے قرآن و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی ۔ اس سلسلے کا مرکزی اجتماع کراچی میں کے ایم سی پی آئی بی کالونی گراﺅنڈ میں منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کنونیرکنور نوید جمیل رابطہ کمیٹی کے اراکین سید امین الحق، عبد الحسیب ، عبد الوسیم ، شکیل احمد ، ارشد وہرا ، فرقان اطیب ، محمد ابوبکر ، محمد ذاکر ، خالد سلطان ، محمد حسین ، راشد سبزواری ، محمدشاہد ، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ارکان ، ڈسٹرکٹ کے انچارجز و اراکین ، مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران کے علاوہ معززین شہر نے بھی شرکت کی ۔
برسی