ڈی سی او ملتان سے گزارش
ملتان ایک قدیم اور تاریخی شہر ہے جہاں آج بھی لوگوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن میں سے ایک اہم مسئلہ ٹریفک کے نظام کی بدحالی ہے۔ ٹریفک بلاک ہونے کا مسئلہ کافی عرصے سے چلا آرہا ہے۔ مسافروں کو اپنی منزل تک پہنچنے کے لئے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ جو لوگ اپنے گھروں سے آفس جانے کے لئے نکلتے ہیں ۔ وہ گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہتے ہیں تب وہ اپنے آفس پہنچتے ہیں۔ اس طرح انہیں اپنے افسران کو جواب دینا پڑتا ہے۔ ان کی نوکریاں مشکل میں پڑ جاتی ہیں۔ ہماری ڈی سی او صاحب سے اپیل ہے کہ وہ ٹریفک کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیں تاکہ لوگ اس مشکل سے چھٹکارا حاصل کر سکیں۔
لاریب عباسی