کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ میں تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے کے نتیجے میں سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال کے بہنوئی سمیت 15 افراد ہلاک اور خواتین سمیت 9 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اورماڑہ دیہی مرکز صحت کے انچارج ڈاکٹر فضل خالق نے بتایا نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اورماڑہ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں مزید 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے اس طرح ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15 ہوگئی جبکہ زخمیوں میں منزہ، حسینہ، موزہ، نادیہ، عبداللہ، نبی حسین، عدنان، واحد اور وحید شامل ہیں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی ریفر کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال کے بہنوئی بھی شامل ہیں جبکہ انکی ہمشیرہ شدید زخمی ہیں۔
حادثہ
حادثہ