سرینگر (ریڈیو نیوز/ خبر رساں ایجنسیاں) سانحہ شوپیاں کیخلاف بارہمولا کی جانب مارچ روکنے کے لئے کئی کشمیری رہنماؤں کو ان کے گھروں میں نظربند کر دیا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق مارچ کی اپیل بزرگ رہنما سید علی گیلانی نے کی ہے جو پہلے ہی نظربند ہیں جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق‘ یاسین ملک اور آغا حسن موسوی سمیت کئی دیگر رہنماؤں کو ان کے گھروں میں نظربند کر دیا گیا ہے دیگر کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ سرینگر میں پولیس کا مظاہرین پر وحشیانہ تشدد‘ 20افراد زخمی‘ درجنوں گرفتارکر لئے گئے۔ ادھر شوپیاں کے رہائشیوں کے مطابق سانحہ شوپیاں میں بھارتی پولیس ملوث ہے۔ ادھر حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں نے بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے مذاکرات کی دعوت پر شک کا اظہار کیا ہے۔ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔ آنسو گیس کے شیل چلائے‘ جھڑپیں ہوئیں راجوری میں مجاہدین کے گرنیڈ حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا۔ ادھر سانحہ شوپیاں کے خلاف علاقے میں ہڑتال کا سلسلہ مسلسل 20 ویں روز بھی جاری رہا۔ اس دوران مختلف دیہاتوں سے آنے والے لوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024