ڈیجیٹل ہنر پروگرام سے نئی ڈیجیٹل مہارت سیکھنے میں تربیت یافتہ افراد کی مددکی جائے گی. ڈاکٹر ثانیہ نشتر
ڈاکٹر ثانیہ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ہنر پروگرام سے تربیت یافتہ افراد کی نہ صرف نئی ڈیجیٹل مہارتیں سیکھنے میں مددکی جائے گی بلکہ انہیں ملازمت کے اعتبار سے بھی تیار کیا جائے گا، ہم بورڈ کی منظوری کے لئے پروگرام کو ڈیزائن کرنے کے آخری مراحل میں ہیں، توقع ہے کہ احساس ڈیجیٹل ہنر مارکیٹ میں مہارت اور سو فیصد روزگار کے ساتھ 3 سے 6 ماہ کے ورچوئل پروگرام فراہم کرے گا.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے احساس ڈیجیٹل ہنر پروگرام سے متعلق احساس کی ٹیکنالوجی ٹیم کے اجلاس میں کیا۔ احساس ڈیجیٹل ہنر پروگرام کا مقصد پسماندہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارت کے ذریعہ بااختیار بناناہے تاکہ انہیں ملازمت کے لئے تیار کیا جاسکے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس پروگرام کے تحت 25 ہزار نوجوانوں کو احساس ایکو سسٹم سے تربیت دی جائے گی۔پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جن میں نوجوان آبادی کی شرح زیادہ ہے۔ پچھلی مردم شماری کے مطابق ، ملک کی 60 فیصد آبادی کی عمر 35 سال سے کم ہے۔
نیز ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اندازوں کے مطابق ہم ہر سال 5 لاکھ گریجویٹس تیار کررہے ہیں۔وبائی امراض نے ڈیجیٹل مہارت کی وسیع پیمانے پر طلب پیدا کردی ہے۔ کووڈ۔19 کے بعد روزگار کا مستقبل آن لائن دنیا سے وابسطہ ہے۔ ڈیجیٹل ہنر پروگرام سے نہ صرف نئی ڈیجیٹل مہارت سیکھنے میں تربیت یافتہ افراد کی مددکی جائے گی بلکہ انہیں ملازمت کے اعتبار سے بھی تیار کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم بورڈ کی منظوری کے لئے پروگرام کو ڈیزائن کرنے کے آخری مراحل میں ہیں۔ توقع ہے کہ احساس ڈیجیٹل ہنر مارکیٹ میں مہارت اور سو فیصد روزگار کے ساتھ 3 سے 6 ماہ کے ورچوئل پروگرام فراہم کرے گا۔
پروگرام میں پانچ وسائل شامل ہیں، نصاب ڈیزائن اور ترقی؛ سیکھنے کا نظام؛ اکیڈمیاں اور نجی اداروں کے ساتھ وابستگی پروگرام؛ تربیتی پروگرام؛ اور فری لانس پورٹل۔ڈیجیٹل ہنر کے تربیتی مضامین کی پیچیدہ نوعیت کے پیش نظر احساس نصاب کے ڈیزائن کے لئے مرکب فریم ورک پر زیادہ تر توجہ مرکوز کرے گا جو مضمون اور طلبہ کی ضروریات کے مطابق ہے۔ تربیت کے پلیٹ فارم پر کورس انسٹرکٹر براہ راست نشستوں کی سربراہی کریں گے۔جہاں شرکا انسٹرکٹرز کے ساتھ بات چیت کر سکیں گے۔ لرننگ مینجمنٹ سسٹم (ایل ایم ایس) کے ذریعہ تمام تر تربیت کی فراہمی اور نگرانی کی جائے گی۔توقع کی جاتی ہے کہ آن لائن سیکھنے کے وسائل اور کورسز ماڈیول فارمیٹ پر مبنی ہوں گے جس میں پڑھنے والے مواد ، ویڈیو مشمولات ، مشقیں ، کوئزز اور دیگر سیکھنے کے مواد کی خاصیت ہے۔ اسباق میں ماڈیولز کے نظریات کو بیان کرنے کے مقصد کے لئے متنی مواد ، بیرونی متعلقہ مضامین ، اور میڈیا پریزنٹیشنز کا احاطہ کیا جائے گا۔
کورس کے مشمولات کو انٹرایکٹو اور دل چسپ رکھنے کیلئے ماڈیول ویڈیو مواد بھی شامل ہونے کی توقع کی جاتی ہے۔احساس ڈیجیٹل ہنر کو ثبوت پر مبنی انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں ضرورت اور اختیارات کا جائزہ لیا گیا ہے۔پاکستانی فری لانسرز کو درپیش کلیدی چیلنجز میں سے ایک ہمارے مالیاتی نظاموں کے ساتھ بین الاقوامی فری لانس پلیٹ فارمز کی مالی انضمام کا فقدان ہے۔
مزید یہ کہ تمام بین الاقوامی فری لانس پورٹلز ملازمین کے ساتھ ساتھ مالکان سے علیحدہ کمیشن کے طور پر 5 سے 20 فیصد وصول کرتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے احساس کے تحت ایک فری لانس پورٹل تعمیر کیا جائے گا جو ملازمین کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی آجروں کیلئے مفت ہوگا ۔ اجلاس میں سکریٹری عصمت طاہرہ ، ڈی جی ٹکنالوجی میر انور اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔