پاکستان، بھارت سمیت بیشتر ممالک میں عید الاضحی کل ( بدھ کے روز) منائی جائے گی۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھی بدھ کو عید منائی جائے گی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے عیدالاضحی کی نمازاورجانوروں کی قربانی کیلئے نے گائیڈلائنز جاری کردی ہیں۔ پاکستان میں بدھ کے روز عید الاضحی پورے مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی ۔نماز عید الاضحی ادا کرنے کے بعد مسلمانوں نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کریں گے ۔ این سی او سی نے عیدالاضحی کی نمازاورجانوروں کی قربانی کیلئے گائیڈلائنز جاری کردیں۔عید کی نماز مکمل ایس اوپیزکیساتھ کھلی جگہ یا میدان میں ادا کی جائے۔نمازمسجد میں ادا کرناپڑ ے تومسجد کے دروازے اورکھڑکیاں کھلی رکھی جائیں۔کوشش کی جائے کہ بچے،بوڑھے اوربیمار افراد گھر پر رہیں۔این سی اوسی کی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ ماسک کے بغیرکوئی بھی شخص عید گاہ میں داخل نہیں ہوگا۔ قربانی کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں۔گھروں میں قربانی کی اجازت نہیں ہوگی۔گھروں یارہائشی علاقوں سے دور مخصوص جگہ یاقربان گاہ میں قربانی کی جائے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024