انسداد دہشتگردی کی عدالت نے علی رضا عابدی قتل کیس کے تین ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے گزشتہ سال دسمبر میں ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم ابوبکر، محمد غزالی اور فاروق کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔اس سے قبل دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے تھے کہ ملزمان پر سہولت کاری کے شواہد موجود ہیں, ضمانت پر رہائی کا حکم نہیں دے سکتے . پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان علی رضا عابدی کے قاتلوں کے سہولت کار ہیں۔واضح رہے کہ مقتول علی رضا عابدی کو پچیس دسمبر 2018 کو ڈیفنس فیز 5 کے علاقے خیابان غازی میں ان کے گھر کے باہر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا،پولیس نے اس واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا تھا۔
#/S
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024