قبائلی اضلاع میں پرامن انتخابات کے انعقاد پر چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان نے اظہار تشکر کیاہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ انتخابات کے پر امن انعقاد اور قبائلی عوام کی شرکت پر شکریہ اور مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پرامن انتخابات کا انعقاد کروا کر پوری دنیا میں ثابت کر دیا ہے کہ قبائلی عوام جمہوری سوچ کی حامل پرامن قوم ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے پرامن انعقاد پر انتخابی عملہ ،سیکیورٹی عملہ اور دیگر اداروں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی 16نشستوں پر انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا تھا۔سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے بھی کنٹرول روم کا دورہ کیا ۔ انہوں نے پولنگ کے دوران کنٹرول روم کے عملہ سے شکایات سے متعلق دریافت کیا تو حکام نے انہیں بریفنگ میں بتایا کہ قبائلی اضلاع میں پولنگ کے دوران صرف 4 شکایات موصول ہوئیں جن کے ازالے کے متعلقین کو ہدایت کردی گئی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024