صدر مملکت کا ملک میں سستی بجلی پیدا کرنے کیلئے توانائی کے متبادل ذرائع بروئے کار لانے پرزور
صدر عارف علوی نے ملک میں سستی بجلی پیدا کرنے کیلئے توانائی کے متبادل ذرائع بروئے کار لانے پرزوردیا ہے ۔ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جوہری اور آبی ذرائع توانائی کے سستے ترین ذرائع ہیں جبکہ بجلی کی پیداوار کیلئے پون اور شمسی ذرائع کو بھی بھرپور انداز میں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ۔صدر نے کہاکہ قومی اسمبلی کو تقریبا پانچ سال پہلے شمسی توانائی پر منتقل کیاگیا اور اب وہ ایوان صدر کو شمسی توانائی پرمنتقل کرناچاہتے ہیں۔صدر عارف علوی نے توانائی کے متبادل ذرائع میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم بھی کیا ۔