خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں انتخابات کے موقع پر زبردست گہما گہمی دیکھنے میں آئی اور حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے ہر عمر کے افراد پیش پیش رہے۔پولنگ اسٹیشنوں پر صبح سے ہی ووٹرز نے پہنچنا شروع کر دیا ۔اس دوران خواتین نے بھی ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ سٹیشنوں کا رخ کیا تاہم صبح8بجے سے دن2بجے تک خواتین کا ٹرن آئوٹ مردوں کے مقابلے میں کم دیکھنے کو ملا جبکہ باجوڑ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق خواتین کا ٹرن آئوٹ دیگر اضلاع کی نسبت دوپہر تک انتہائی کم رہا ۔قبائلی اضلاع میں بزرگ اور معذور افراد بھی ووٹ دینے نکل آئے ۔ووٹرز نے کڑی دھوپ میں کھلے آسمان تلے لائنوں میں لگ کر اپنی باری کا انتظار کیا۔پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل اور کیمرہ لانے کی اجازت نہیں تھی جبکہ مقررہ وقت کے اختتام کے بعد بھی پولنگ سٹیشن کے اندر موجود ووٹرز کو اپنا ووٹ ڈالنے کی اجازت تھی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024